ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کچہری میں واقع نانک سبھاگار میں آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم آئین پر پروگرام منعقد کیا گیا۔
آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ عبد الجبار نے کہا کہ' صرف میرٹھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں آل انڈیا لائرز ایسو سی ایشن کی جانب سے یوم آئین کا اہتمام کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'یوم آئین کے موقع پر ہر بھارتی شہری کو اپنے حقوق کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے جس میں بنیادی حقوق، انصاف، مساوات اور اپنے مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ' آج عدالت عظمیٰ نے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران پر فیصلہ سنایا ہے کہ 27نومبر کی شام پانچ بجے تک اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا اور اس کی لائیو ویڈیو گرافی بھی کرنی ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ' یہ فیصلہ یوم آئین کے موقع پر آیا ہے اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کا آئین ابھی زندہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے چا ہے وہ مرکزی حکومت کو یا ریاستی حکومت۔ آئیں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔'