اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں کمی کے باوجود محکمہ صحت احتیاط برت رہا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر میرٹھ کے چیف ہیلتھ افسر اکھیلیش موہن نے کہا کہ ہمیں مہاراشٹر سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ اس لیے دوسری ریاست اور خاص کر مہاراشٹر سے آنے والی ٹرینوں اور ہوائی جہاز سے آنے والے مسافروں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص میں کسی بھی طرح کے علامات پائے جاتے ہیں تو ان کو کورنٹائن کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی گائیدلائن پر مکمل طور سے عمل کریں اور سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بھی ضرور کریں۔ جب ہم ان احتیاطی تدابیر پر مکمل طور سے عمل پیرا ہونگے تبھی ہم کورونا کی چین کو توڑ سکتے ہیں۔'