اترپردیش کے ضلع متھرا کے مگورا تھانے میں تعینات ایک سب۔انسپکٹر کو ٹرک ڈرائیور کی پٹائی کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔
سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس گورو گرور نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کا الزام ہے کہ 18مارچ کی رات اس نے سوکھ قصبے میں سڑک پر ٹرک کو روکا جس پر پولیس سب۔انسپکٹر موہت کمار نے اس کی پٹائی کی تھی۔
اس کیس کی جانچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جتیندر کمار سے کرائی گئی۔جانچ میں الزام صحیح پائے جانے پر سب ۔انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔
کچھ پولیس اہلکاروں کے سلوک کی وجے محکمہ سوالات کے گھیرے میں آجاتا ہے، کسی بھی ملزم یا فرد کے ساتھ پولیس کا رول کس طرح ہونا چائے، عدالتوں کی طرف سے پولیس کو بہتر سلوک کی وقتا فوقتا ہدایتیں بھی دی گئی تاکہ عوام میں پولیس کا وقار بڑھے۔ جہاں تک ملزم کو سزا دینے کی بات ہے وہ عدالت کا کام ہے۔
اس سے قبل ریاست تلنگانہ میں ایک پولیس اہلکار نے احتجاج کرنے والے بے رحمی کے ساتھ اپنے پاوں سے مارا، پولیس اہلکار کے اس اقدام کی شدید مذمت کی گئی جس کے بعد وزیر داخلہ نے اس اہلکار کو فوری معطل کرنے کے احکام جاری کیے۔