پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوہ جھیل علاقے کے متھیلی باشندہ ریٹائرڈ فوجی چیترام (40) نے پیر کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے کسی بات کے سلسلے میں بیوی راج کماری(38) اور بیٹی کو گولی ماردی۔
جب وہ 14 برس کے بیٹے کو گولی مارنے لگا تو زخمی بیٹی نے اس سے پستول چھین کر چیترام کو ہی گولی ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ماں۔بیٹی کو ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔