ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع کانگریس صدر مری گوڈا پاٹل کے زیر قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کسانوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
سینیئر کانگریس قائد چنا ریڈی نے کہا کہ موجودہ مرکزی و ریاستی حکومت کسان مخالف حکومت ہے، مرکزی حکومت کی کسانوں سے ہمدردی صرف ایک دکھاوا ہے، حقیقی معنوں میں مرکزی حکومت کو کسانوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرز پر ریاستی حکومت بھی کسانوں کے ساتھ وہی رویہ اختیار کی ہوئی ہے۔ کانگریسی کارکنان نے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھی پیش کیا، جس میں کسانوں کے خلاف بنائے گئے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری باشاہ میاں، یادگیر ضلع مہلا کانگریس صدر منجولا ، ریاستی یوتھ سیکریٹری رگھوویندر ، ضلع کانگریس کسان مورچہ کے صدر مانک ریڈی، لکشمن راتھوڑ کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے