ETV Bharat / city

تلنگانہ: کانگریس اور ٹی آرایس کے ایک دوسرے کے مقابلے میں فلیکسی بورڈس

کانگریس اور ٹی آر ایس کے بیچ فلیکسی بورڈس لگائے جانے کے بعد تنازعہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Congress
Congress TRS
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 2:56 PM IST

تلنگانہ کے ضلع میڑچل میں اپوزیشن کانگریس اور حکمران جماعت ٹی آر ایس کے فلیکسی بورڈس توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ضلع کے موڑو چنتا پلی علاقہ میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے دلت دنڈورا بھوک ہڑتال ہورہی ہے۔

اس بھوک ہڑتال کے سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی اور دوسروں کا ایک فلیکسی بورڈ لگایا گیا تاہم اس فلیکسی کے قریب ہی اُس سے بڑا فلیکسی بورڈ برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس کے مقامی لیڈروں نے لگایا۔

وزیراعلیٰ کے اس فلیکسی بورڈ میں ان کی جانب سے ذمہ داری قبول کئے گئے مواضعات میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ ریونت ریڈی نے قبل ازیں الزام لگایا تھا کہ وزیراعلیٰ نے جن مواضعات کی ذمہ داری قبول کی ہے وہاں پر ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے اور ان مواضعات کو نظر انداز کیا گیا۔

کانگریس اور ٹی آر ایس کی جانب سے ایک دوسرے کے فلیکسی بورڈس کے قریب لگائے گئے بورڈس پر دونوں جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں میں کسی بھی قسم کے امکانی تصادم کو ٹالنے کے لئے پولیس چوکس ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اس پروگرام کے مقام پر بھاری بندوبست کیا گیا ہے۔

ریونت ریڈی ایم پی نے دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے لئے دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کی جو 25 اگست کی شام 5 بجے ختم ہوگی۔بھوک ہڑتال پروگرام کے لئے گاؤں میں بڑے پیمانے پر پروگرام تیار کیا گیا ہے جس میں کانگریس کے اہم لیڈران موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

ریونت ریڈی کا الزام ہے کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے اس گاؤں کی ترقی کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن اب تک یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.