ETV Bharat / city

کورونا سے متحدہ محاذ کے امیدوار پردیپ نندی کی موت

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 10:38 PM IST

مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے متحدہ محاذ (آر ایس پی) کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سے موت۔

کورونا سے متحدہ محاذ کے امیدوار پردیپ نندی کی موت

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے ہے۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے متحدہ اتحاد (آر ایس پی) کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ چند روز قبل انتخابی مہم کے دوران جنگی پور اسمبلی حلقے سے متحدہ اتحاد (آر ایس پی) کے امیدوار پردیپ نندی کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ انہیں ہسپتال میں دخل کرایا گیاتھا جہاں ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کوویڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج شام ان کی مو ہو گئی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شمالی دیناج پور کے گوال پوکھر سے ترنمول کانگریس سے موجودہ رکن اسمبلی اور وزیر محمد غلام ربانی بھی کورونا مثبت پائے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرشدآباد سے کانگریس کے امیدوار ریاض الحق کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو گئی تھی۔ اس طرح رواں اسمبلی انتخابات میں کورونا وائرس کے سبب دو امیدواروں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد رہنماؤں کو کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.