ETV Bharat / city

چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ایک اور آئی ایس آئی آفیسر کا تبادلہ - ایس پی معراج خالد کا تبادلہ

اسمبلی انتخابات کے چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل الیکشن کمیشن نے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور جیل سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا۔

jangipur jail superintendent transfer by ec

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 5:41 PM IST

چوبیس گھنٹوں کے اندر الیکشن کمیشن نے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

جنگی پور جیل سپرنٹنڈنٹ پانچویں آئی پی ایس آفیسر ہیں جن کا اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تبادلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل چار آئی پی ایس کے تبادلے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچویں آئی پی ایس آفیسر کے تبادلے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے، کمیشن کے اس فیصلے پر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرشدآباد ضلع کے جنگی پور جیل سپرنٹنڈنٹ کو تبادلہ کرکے کولکاتا لایا گیا ہے۔ بدھیان نگر کمشنریٹ کے پولیس کمشنر، سوریہ پرکاش یادو کو جنگی پور جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان ڈریک او برائن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی مرضی سے آئی پی افسران کے تبادلہ کر رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی ایس افسران کو جان بجھ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران آئی پی ایس افسران کے تبادلے کا کوئی مطلب ہی نہیں بنتا ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے خالد معراج سمیت چار آئی پی ایس آفیسروں کے تبادلے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مشرقی بردوان ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھاکر مکھرجی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سنہ 2011 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر اجیت کمار سنگھ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے فائز کیا گیا ہے۔

آسنسول - درگاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سوکیش جین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اس کی جگہ سنہ 2004 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر میتھ جین کو نیا ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔

بیربھوم ضلع کے ایس پی معراج خالد کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ناگیندر ناتھ ترپاٹھی بیربھوم ضلع کے ایس پی ہوں گے۔

بیربھوم ضلع کے بیلور کے ایس پی ڈی او ابھیشک رائے کی جگہ ناگ راج دیوکونڈا کو بیلور کے ایس پی ڈی او مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز یہ واضح کر دیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے مکمل ہونے تک چار آئی پی ایس افسران کو الیکشن کے دوران کسی بھی کام کے لیے ان کی خدمات حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔

انتخابی کمیشن اپنے نوٹس میں کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات 2021 ختم ہونے کے بعد ہی چاروں آئی پی ایس افسران کو جوائنگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.