احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہلاک ہونے کے خاندان کو معاوضہ دے۔ یہ افراد پڑوسی ریاست اے پی کے کرنول میں ہوئے حادثہ میں مرنے والوں میں شامل تھے۔ یہ حادثہ گذشتہ شام پیش آیاتھا جس میں تقریبا15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ان کی لاشوں کو پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم کے بعد عالم پور منتقل کیاگیا، تاہم دیہی باشندے ان لاشوں کے ساتھ عالم پور چوراہے پر احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے مظاہریں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔
ان کے اس احتجاج کی حمایت مادیگاریزرویشن پوراٹا سمیتی کے سربراہ منداکرشنا مادیگا نے کی۔