ETV Bharat / city

ظفریاب جیلانی کا کامیاب آپریشن - جیلانی کے سر پر چوٹ لگی

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ میں واقع میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آج ان کا 'آپریشن' ہوا جو کامیاب رہا۔

Zafaryab jilani
ظفریاب جیلانی
author img

By

Published : May 21, 2021, 6:34 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکرٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو آج برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اندرونی خون زیادہ نکلنے سے ان کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان کا آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔

یہ اطلاع ظفریاب جیلانی کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی نے دی۔

گذشتہ روز میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بولٹن جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ظفریاب جیلانی کے سر پر چوٹ لگی ہے۔ ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ ہے۔ ایم آر آئی و دوسری جانچ کرائی جا رہی ہے۔

آج ظفریاب جیلانی کی کورونا جانچ ہوئی اور ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ فی الحال ان کو آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیان واپی مسجد پر ظفریاب جیلانی کا ردعمل

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مسعود جیلانی نے بتایا کہ 'اللہ کا شکر ہے کہ جیلانی صاحب کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔ اب انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔'

معلوم رہے کہ ظفریاب جیلانی برین ہیمریج کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں ابن سینا ہسپتال میں دکھایا گیا۔ بعد میں ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ مسعود جیلانی نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جیلانی صاحب کا کامیاب آپریشن ہوا۔ انہوں نے اپیل کی کہ سبھی لوگ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.