ETV Bharat / city

شاملی میں نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل - نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل

اترپردیش کے شاملی میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک درجن کے قریب دبنگ بدمعاشوں نے ایک مسلم شخص کو مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

شاملی میں نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل
شاملی میں نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 5:59 PM IST

اطلاعات کے مطابق شاملی کا رہنے والا ایک نوجوان سمیر مرکزی بس اسٹینڈ کے قریب سے جارہا تھا کہ اس دوران اتفاقاً اس کا ہاتھ دوسرے مقامی شخص سے ٹکرایا، جس کے بعد تقریباً ایک درجن بدمعاشوں نے سمیر کو بری طرح مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مظفرنگر ہسپتال کے لیے ریفر کیا گیا۔ تاہم راستہ میں ہی نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی سمیر ٹاٹا موٹرز میں کام کرتا تھا اور وہاں سے واپس آنے کے بعد وہ گھر کے لیے کچھ چیزیں لینے کے لیے بس اسٹینڈ گیا تھا۔

شاملی میں نوجوان کا پیٹ پیٹ‌ کر قتل

یہ بھی پڑھیں:مذہب کے نام پر مار پیٹ کرنا غلط: اشوک گہلوت

پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کرکے ایک مقدمہ درج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ سمیر کے قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی شاملی سکریتی مادوا نے بتایا کہ پہلے سے ان کا تنازعہ چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 8 ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور دیگر ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.