بارہ بنکی: اترپردیش میں ان دنوں سیاسی ماحول اپنے عروج پر ہے۔ بارہ بنکی میں وزیر اعلی یوگی آدیتہ ناتھ کے ہم شکل نیرج شرما موضوع بحث ہیں Yogi's Look A Like Contesting UP Polls From Barabanki۔ وہ بارہ بنکی کے رامنگر اسمبلی نشست سے امیدوار ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ان سے خصوصی بات چیت کی۔
مہادیوی کا لودھیشور مہادیو مندر اور پارجات کے درخت کی شناخت بڑھانے کے لیے وہ رامنگر سے امیدوار ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یوگی کے ہم شکل نیرج شرما نے کہا کہ سماج کی بہتری کے لئے تمام دانشوران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں۔ یوگیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاست میں آئیں اور نظام کو سدھارنے اور اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی کی رامنگر اسمبلی نشست سے امیدواری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں لودھیشور مہادیو اور پارجات دھام نے بدلاؤ کے لئے بلایا ہے۔