ETV Bharat / city

'بغیر ثبوت پھنسائے گئے لوگوں سے یوگی آدتیہ ناتھ معافی مانگیں' - etv bharat urdu

اُتر پردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی چیئر مین شاہنواز عالم نے ایک بیان میں کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف عوامی تحریک کو توڑنے اور بدنام کرنے کے لئے حکومت نے اپنے غنڈوں اور پولیس کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور بے گناہ لوگوں پر الزام عائد کر کے اُن پر ظلم و زیادتی کی گئی۔

caa and nrc protest
caa and nrc protest
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 2:22 PM IST

گزشتہ برس 19 دسمبر کو لکھنؤ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ ہوا، جو شام ہوتے ہی پر تشدد ہو گیا تھا۔ کانگریسی رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں اس تحریک میں ہونے والے تشدد کی تحقیقات کاروائی جائے۔

'بغیر ثبوت پھنسائے گئے لوگوں سے یوگی آدتیہ ناتھ معافی مانگیں'

اُتر پردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی چیئر مین شاہنواز عالم نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس عوامی تحریک کو توڑنے اور بدنام کرنے کے لئے حکومت نے اپنے غنڈوں اور پولیس کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور بے گناہ لوگوں پر الزام عائد کر کے اُن پر ظلم و زیادتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس کی ایمانداری سے تحقیقات کی جائے تو وزیراعلیٰ، پولیس افسران اور آر ایس ایس کے لوگ کی شمولیت ظاہر ہو جائے گی۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ اس تحریک کو بدنام کرنے کے بعد سماجی، سیاسی کارکنوں اور دانشوروں کو حکمت عملی کے طور پر جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ پولیس اُن کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اس کے لیے وزیر اعلی کو ایسے تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے، جن کی ضمانت ہوچکی ہے۔

کانگریسی رہنما شہنواز عالم کو بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے پر 17 دن قید رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو بدنام کرنے کے لئے انتظامیہ نے تشدد کیا، جس میں پولیس اور پولیس کی وردی میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے ریاست بھر میں 22 بے گناہ مسلمانوں کو قتل کیا تھا۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ توہین عدالت کرتے ہوئے یو پی حکومت لوگوں کو معاوضے کے نوٹس بھیج رہی ہے، جو اس کے قانون مخالف مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.