ETV Bharat / city

رامپور: گرام پردھانوں کے لیے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے رامپور میں نومنتخب گرام پردھانوں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کر کے عوامی بہبود کے لیے ترقیاتی کاموں سے متعلق جانکاری دی گئی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے ضلع کے 684 مقامات سے آئے پردھانوں سے مسلسل 3 گھنٹے خطاب کرکے تعلیم، صحت اور روزگار کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

workshop on how to start development works in villages in Rampur

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 2:24 PM IST

رامپور ضلع کے گاؤں میں ترقیاتی کاموں کو بہتر طور پر شروع کرنے کے مقصد سے رامپور کے بھارت گارڈن میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام نومنتخب پردھانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جہاں ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے اپنی طویل گفتگو میں گاؤں کی ترقی، بچوں کی تعلیم اور حفظان صحت و خواتین کے مسائل وغیرہ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

رامپور: گرام پردھانوں کے لئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

ضلع انتظامیہ نے پردھانوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 100 دن بعد اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ اس دوران پردھان گاؤں کا کوئی ترقیاتی کام نہیں کر سکیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ 100 دن کے اندر جتنا ہو سکے ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بناکر اس کو مکمل کر لیں۔

ضلع کے نومنتخب 684 پردھانوں پر مشتمل یہ ورکشاپ صبح 11 بجے شروع ہوا جو دوپہر ساڑھے تین بجے تک جاری رہا۔ اس دوران جب ڈی ایم رویندر کمار ماندڑ پردھانوں سے خطاب کر رہے تھے تو کئی پردھان کی آنکھیں بند تھیں اور وہ نیند کا لطف لے رہے تھے۔ بہرحال پردھان انتظامیہ کے اس پروگرام سے مطمئین اور پرامید نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: رامپور:تعلیمی بیداری مہم کے تحت قرآن تعلیمی سینٹر کا قیام

اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ جس طرح سے یہاں ترقیاتی کاموں پر بحث کی گئی ہے، کیا زمینی سطح پر بھی اسی طرح عمل آوری ہوگی یا یہ ورکشاپ بھی محض ایک رسمی پروگرام بن کر رہ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.