ETV Bharat / city

یوپی: ایم ایل سی کی 11 نشستوں کے لئے ووٹنگ کل، تیاریاں مکمل - مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں

گریجویٹ کی 5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں ہیں۔

Voting for 11 MLC
Voting for 11 MLC
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 5:16 PM IST

اترپردیش حکومت نے ریاست میں قانون ساز اسمبلی کی گریجویٹ و ٹیچر اسمبلی حلقوں کی 11سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

یو پی میں ایم ایل سی کی 11 سیٹوں پر یکم دسمبر بروز منگل کی صبح 8 تا شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

گریجویٹ کی5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ شفاف وغیر جانبدارانہ انتخاب کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پولینگ پارٹیاں پولنگ بوتھ کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ تمام شرا ب کی دکانیں اتوار کے دن انتخابی مہم کے ختم ہوتے ہی بند کردی گئیں اور اب ووٹنگ کے بعد ہی دوبارہ کھلیں گی۔ ووٹنگ کے درمیان کووڈ پروٹول پر سختی سے عمل درآمد کے لئے فیس ماسک، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کی صفائی و سینیٹائزیشن ضروری ہوگی۔

ایم ایل سی کی 11 سیٹیں جہاں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں میں لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن اور الہ آباد۔ جھانسی ڈویژن شامل ہیں جبکہ ٹیچر زمرے سے لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن، بریلی۔مردآباد ڈویژن اور گورکھپور-فیض آباد ڈویژن اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

یہ تمام گیارہ سیٹیں 6 مئی کو ہی خالی ہوگئی تھیں لیکن کورونا کی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابات میں 6 مہینے کی تاخیر ہوئی۔

اس الیکشن میں آگرہ گریجویٹ سیٹ سے 22امیدوار، الہ آباد -جھانسی سے 16، لکھنؤ سے 24، میرٹھ سے 30 اور وارانسی سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی طرح سے ٹیچر اسمبلی حلقوں میں سے آگرہ سے 16، بریلی۔مرادآباد سے15، لکھنؤ سے11، میرٹھ سے 15 اور وارانسی سے 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

برسراقتدار بی جے پی نے گیارہ سیٹوں میں سے 9 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدوار کو حمایت کررہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس الیکشن میں بی جے پی کے اکثر امیدوار آسانی کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بی جے پی کے امیدواروں میں انجینئر کمار سنگھ (لکھنؤ۔ٹیچر) کیدارناتھ سنگھ (وارانسی۔گریجویٹ)، مانویندر پرتاپ سنگھ (آگرہ گریجویٹ) دنیش کمار گوئل (میرٹھ۔گریجویٹ) اور ڈاکٹر یوگیش دت شرما (الہ آباد-جھانسی گریجویٹ)، امیش دیویدی (لکھنؤ۔ٹیچر)، دنیش چندرا وسسٹھ (آگرہ)، شری چند شرما (میرٹھ) اور ڈاکٹر ہری سنگھ دلون (بریلی مرادآباد) شامل ہیں۔

کانگریس امیدواروں میں راجیش دویدی (آگرہ-گریجویٹ)، جتیندر کمار ( میرٹھ ٹیچر)، اجے کمار سنگھ (الہ آباد جھانسی گریجویٹ)، برجیش کمار سنگھ (گریجویٹ لکھنؤ)، سنجیو سنگھ (وارانسی گریجویٹ)، ناگیندر دت ترپاٹھی (گورکھپور-فیض آباد، ٹیچر ڈاکٹر مہدی حسن (بریلی۔ مرادآبا-ٹیچر) شامل ہیں۔

سماج وادی پارٹی امیدوار میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں سے ڈاکٹر اسیم (آگرہ) شمشاد علی (میرٹھ)، رام سنگھ رانا (لکھنؤ)، آشوتوش سنہا (وارانسی)، جبکہ ٹیچر اسمبلی سیٹوں سے اوما شنکر چودھری پٹیل(لکھنؤ)، لال بہار (وارانسی)، سنجے کمار مشرا (بریلی۔مرادآباد)، دھرمیندر کمار (میرٹھ)، ہریندرچودھری (آگرہ) اور اودھیش (گورکھپور۔فیض آباد) کا نام شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.