ETV Bharat / city

بہرائچ: خاتون پولیس خواتین کو کرے گی بیدار - خواتین کی سیکورٹی خاتون پولیس

ریاست اترپردیش میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم کے پیش نظر بہرائچ میں خواتین کی حفاظت اور انہیں بیدار کرنے کے لیے اب خاتون پولیس گشت کرے گی۔

بہرائچ: خاتون پولیس خواتین کو کرے گی بیدار

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 6:55 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے سپرنٹندنٹ آف پولیس نے خواتین کے ساتھ آئے دن ہو رہے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔ خواتین کی سیکورٹی اور انہیں بیدار کرنے کے لئے اب گاؤں میں خاتون پولیس گشت کرے گی۔

سپرانٹنڈنٹ آف پولیس وپن مشرا نے بتایا کہ ’’خاتون پولیس اب گاؤں میں جاکر خواتین کے درمیان بیٹھ کر ان کو اپنے حق اور قانون کے بارے میں بیدار کریں گے۔ شکایت ملنے پر بیٹ بک میں درج کر کے اس کا تصفیہ کرائیں گی۔ خواتین کے ساتھ ہو رہے مظالم سے ان کو نجات دلائیں گی۔‘‘

انہوں نے خواتین سپاہیوں کو گاؤں میں جاکر گشت کرنے اور ان کے درمیان بیٹھ کر گاؤں کے حالات کو سمجھنے کے ساتھ جرائم کو روکنے کے ہدایات جاری کئے ہیں۔ ’’اب گاؤں میں خاتون پولیس اہلکار عوامی رابطہ قائم کریں گی اور اس میں اضافہ کریں گی۔ عوامی رابطے سے گاؤں کے گرام پردھان، چوکیدار، گرام پنچایت سیکریٹری، آشا بہو، اے این ایم اے ڈیجیٹل والنٹیئرس، محکمہ صحت اور آنگن واڑی کے کارکنوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے گاؤں میں خواتین پر ہو رہے مظالم اور تشدد کے معاملوں کی جانکاری حاصل کرکے انہیں انصاف دلائیں گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.