ETV Bharat / city

اترپردیش: سڑک حادثے میں 20 مزدور زخمی - اجودھیا

ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں سڑک حادثے میں 20 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اتر پردیش: سڑک حادثے میں 20مزدور زخمی
اتر پردیش: سڑک حادثے میں 20مزدور زخمی
author img

By

Published : May 18, 2020, 11:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کو ایک تیز رفتار ٹرک نے اوور ٹیک کی کوشش میں آگے جا رہی ایک پک اپ گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 20مزدور زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے دو کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممبئی سے مہاجر مزدور ایک پک اپ میں سوار ہوکر سدھارتھ نگر جا رہے تھے۔ اس درمیان لکھنؤ - گورکھپور نیشنل ہائی وے پر ایودھیا کے شہر کوتوالی علاقے میں نجورا ناکا بائی پاس کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں پک اپ کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔

اس حادثے میں 20مزدور زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی کو جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.