ETV Bharat / city

یو پی: ٹیچروں کے پین کارڈ کی ہوگی جانچ

ریاست اتر پردیش میں کستربا گاندی کالج میں فرضی تقرری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ بیسک ایجوکیشن کی جانب سے ٹیچروں کے دستاویز بشمول پین کارڈ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

یو پی: ٹیچروں کے پین کارڈ کی ہوگی جانچ
یو پی: ٹیچروں کے پین کارڈ کی ہوگی جانچ
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 4:27 PM IST

اترپردیش کے کستربا گاندھی کالج میں فرضی ٹیچروں کی تقرری کے معاملے کے بعد محکمہ بیسک ایجوکیشن کی جانب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبھی ٹیچروں کے پین کارڈ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

فرضی ٹیچروں کی تقرری کی جانچ ایس ٹی ایف کر رہی ہے جس میں ابھی تک 3افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ بیسک ایجوکیشن نے 2013 کے بعد تقرری پانے والے ایسے ٹیچروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے اپنا پین کارڈ اس دوران تبدیل کیا ہے۔ ان پین کارڈوں کو ٹیچروں کے سروس بک اور بیسک سرٹیفکیٹ سے ملایا جائے گا۔

بیسک ایجوکیشن افسر دنیش کمار نے اکاؤنٹنٹ کو حکم دیا ہے کہ 2013 کے بعد تقرری پانے والے ان ٹیچروں کی فہرست تیاری کی جائے جنہوں نے اپنے پین کارڈ تبدیل کئے ہیں۔ ایسے ٹیچروں کی فہرست کو بلاک ایجوکیشن افسر کے آفس میں موجود انکے بنیادی دستاویزات اور دیگر سرٹیفکیٹ سے موازنہ کیا جائےگا۔

محکمہ کے مطابق پین کارڈ میں تبدیلی سے فرضی تقرریوں کا پردہ فاش ہوگا۔ محکمہ بیسک ایجوکیشن نے اکاونٹنٹ کو آج ہی کام پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دریں اثناء محکمہ بیسک ایجوکیشن میں ہوئی اس گڑبڑی سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کافی ناراض تھے اور انہوں نے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.