ETV Bharat / city

بارہ بنکی : بس خدمات بحال، پہلے روز نہیں ملے مسافر

ریاست کے تمام اضلاع کی طرح بارہ بنکی میں بھی پیر کے روز سے روڈویز بس خدمات بحال ہو گئیں۔

up roadways bus services resume
up roadways bus services resume
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 10:37 PM IST

کووڈ-19 کے انفیکشن سے مسافر اور یوپی روڈویز کے ملازمین کی حفاظت کے لیے محکمے کی جانب سے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ بسوں کے اندر سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے لیے سیٹوں کے مطابق ہی مسافر لے جانے کا نظام تیار کیا گیا ہے۔ بسوں پر کھڑی سواریاں لے جانے پر پابندی رہے گی۔

ویڈیو

قابل غور ہو کہ لاک ڈاؤن 5 کی ہدایت کے بعد حکومت نے اتوار کو ہی بین الاضلاع یوپی روڈویز کو بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بارہ بنکی میں دوشنبے کی آٹھ بجے سے بس خدمات کا آغاز ہوا۔

بارہ بنکی ڈیپو کی کل 125 بسیں دن بھر اپنے متعئن راہوں پر چلتی رہیں۔ حالانکہ کہ پہلے دن مسافروں کی کمی رہی جس کی وجہ سے بسوں کو خالی ہی چلایا گیا۔ بسوں کی خدمات شروع کرنے کے لیے محکمے کو احتیاط کے متعدد انتظامات کرنے پڑے ہیں۔

بس اسٹاپ پر بیریکیٹنگ لگا کر مسافروں کو اندر داخل کرایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ان کی تھرمل اسکیننگ اور ہاتھ سینیٹائیز کرانے کے بعد ہی بسوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ ڈرائیور کو ماسک مہیا کرائے گئے ساتھ ہی کنڈکٹر کو ایک سینیٹائیز کی بوتل دی گئی ہے۔ جو مسافروں کو بس کے اندر بھی سینٹائز کرے گا۔ اس کے علاوہ بس اسٹیشن پر بسوں کو سینیٹائیز کرنے کا بھی انتظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.