ETV Bharat / city

یوپی: پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بی ایڈ فیس میں تخفیف

اترپردیش حکومت نے ریاست کے پرائیویٹ اعلی تعلیمی اداروں کے بی ایڈ (دو سال) فیس میں تخفیف کرتے ہوئے تعلیمی سیشن-2021-22 کے سال اول کی فیس 45000روپے اور سال دوئم کی 25000روپے مختص کی ہے۔ ساتھ ہی انٹیگریٹیڈ چار سالہ بی ایڈ کے لئے فی سال کی فیس 30000روپئے طے کی گئی ہے۔

یوپی: پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بی ایڈ فیس میں تخفیف
یوپی: پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بی ایڈ فیس میں تخفیف
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:57 PM IST

بی ایڈ فیس کے ضمن میں جاری حکم نامہ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے بتایاکہ 'کووِڈ-19 وبا کے مد نظر ریاستی عوام کی گرتی آمدنی وقومی تعلیمی پالیسی-2020 میں پسماندہ، محروم، غریب طبقہ کے امیدواروں کو پیشہ ورانہ تعلیم کےلئے حوصلہ افزائی کیے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

حکومت کا یہ قدم اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ 24جون 2020 کو جاری سرکاری حکم نامہ کے مطابق نجی شعبہ کے اعلی تعلیمی اداروں میں بی ایڈ کے تعلیمی سیشن-2020-21، 2021-22 اور 2022-23 کے لیے پہلے سال کی فیس 51250 روپے جبکہ دوسرے سال کی فیس 30000 روپے مقرر و مختص کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.