اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کرے گا۔ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ افسران کو کاغذات کی کارروائی کرنے کے لئے بھی کاغذات بھیجے جاچکے ہیں۔
بیشتر طلبا و طالبات یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن رزلٹ میں تاخیر ہونے سے دشواریوں سے دوچار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: حیات یونانی میڈیکل کالج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے بتایا کہ رواں برس رزلٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے اس کی متعدد وجوہات تھیں، اول وجہ یہ کہ نمبر دینے کے فارمولے کے تعین کرنے میں ہی وقت لگ گیا۔ اس کے بعد طلبا و طالبات کے گزشتہ ریکارڈ دیکھنے میں بھی وقت لگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں تاخیر ہوتی گئی لیکن اب آئندہ ہفتے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا، جس کے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کاغذی کارروائی بھی پوری کرلی گئی ہے۔