ETV Bharat / city

سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ - وگی آدتیہ ناتھ نے سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سبھی سرکاری افسران کی چھٹیاں 15 اگست تک کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 2:23 PM IST

اس سلسلے میں اتوار کی شب ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں چیف سکریٹری انوپ پانڈے نے کہا کہ' قتل کے واقعات میں اضافے کے مدنظر 15 اگست تک سبھی سرکاری افسران کی چھٹیاں رد کردی گئی ہیں'۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 'صرف ایمرجنسی کی حالت میں تفتیش کے بعد ہی چھٹی منظور کی جائے گی'۔

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ پیر کے روز 12 اگست کو عیدالاضحیٰ ہے اور ساون کا آخری سوموار بھی ہے، اس لیے سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں تاکہ ریاست میں نظم و نسق برقرار رہے۔

خفیہ معلومات کے مطابق سون بھدر سانحہ کے بعد ریاست میں ماؤ نوازوں کے حملے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے سون بھدر ضلع کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعے کی وجہ سے تشدد میں مبینہ طور پر 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.