اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ کووڈ۔19 ویکسینیشن کا کام مرکزی حکومت کی گائیڈ لائنس کے مطابق کیا جائے۔ویکسینیشن کام میں مرکزی حکومت کے ذریعہ طے شدہ خاکے پر ہر طرح سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی نے آج یہاں سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے ٹارگیٹ گروپ کا ڈاٹا فیڈ ہوگیا ہے۔ اسی طرح سے دوسرے مرحلے کے ڈاٹا فیڈنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے ضمن میں سبھی انتظامات وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یوگی نے کہا کہ کووڈ۔19سے بچاؤ و علاج کا موثر نظام بنائے رکھا جائے۔ یہ یقینی کیا جائے کہ کووڈ ہسپتالوں میں دواؤں ،میڈیکل آلات اور آکسیجن کی بیک اپ سمیت وافر دستیابی بنی رہے۔ انہوں نے کووڈ۔19 کے ٹیسٹنگ کام کو پوری اہلیت سے سےچلانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی چین توڑنے میں کنٹریکٹ ٹریسنگ اور سرویلانس سسٹم کا اہم کردار کو دیکھتے ہوئے یہ کام پوری مستعدی سے کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں کو کووڈ۔19سے بچاؤ کے ضمن میں لگاتار بیدار کئےجانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے مختلف اشتہاراتی ذرائع کے ساتھ ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کا مکمل طور سے انتظام کیا جائے۔
یو این آئی