ETV Bharat / city

کورونا متاثرین میں نوجوان مرد کی تعداد سب سے زیادہ - pandemic

اترپردیش میں عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کے مقابلے میں نوجوان مرد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔

کورونا متاثرین میں نوجوان کی تعداد سب سے زیادہ

author img

By

Published : May 8, 2020, 4:20 PM IST

ریاست اترپردیش سے موصول اعداد وشمار کے مطابق مجموعی متاثرین میں سے 48.23 فیصدی متاثرین کی عمر 21 تا40 سال کے درمیان ہے اور ان میں زیادہ تر مرد ہیں۔

طبی افسران نے بتایا کہ چونکہ مرد حضرات اپنے گھروں سے مختلف وجوہات سے سب سے زیادہ نکلتے ہیں اس لئے وہی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

آفیشیل اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں 6 مئی تک 0 سے 20 سال کی عمر والے متاثرین کی تعداد 17.88فیصدی ہے جبکہ 21 تا40 سال درمیانی عمر والے متاثرین کی تعداد 48.23 فیصدی ہے۔

وہیں 41 تا 60 سال کے درمیان والے متاثرین کا تناسب26.54 اور 60 سال سے اوپر کی عمر والے 7.44فیصد ی ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے ڈیوٹی کو انجام دینے والے 64 پولیس اہلکار میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک سینئر طبی افسرکے مطابق چونکہ بچے اور سینئر شہری گذشتہ 40 دنوں کے لاک ڈاؤن میں گھروں میں ہی ہیں۔اس طرح سے ان کی تعداد میں کافی کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام عمر گروپ میں خاتون متاثرین کی تعداد 50 فیصدی سے بھی کم ہے۔21تا 40 سال کی عمروالے گروپ میں تقریبا 1 ہزار430 متاثرین ہیں جن میں سے 1 ہزار 100 مرد ہیں اور 332 خواتین ہیں۔

اسی طرح 41 تا 60 سال کی عمر میں مجموعی متاثرین کی تعداد 788 ہے جن میں سے مرد 500 ہیں اور خواتین کی تعداد 288 ہے۔60 سال سے زیادہ عمر والے متاثرین کی تعداد 221 ہے جن میں سے مرد 169اور خواتین 52 ہیں۔

وہیں0تا 20سال کی عمر والے متاثرین کی تعداد 528 ہے جن میں مرد 393 اور خاتون 135 ہیں۔

وہیں ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک 64پولیس اہلکار کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں جن میں سے دو پولیس اہلکار کی آگرہ میں موت ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ پولیس متاثرین کی تعداد کانپور کی ہے جہاں تقریبا 24پولیس اہلکار میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جب کہ فیروزآبادمیں 17 اور وارانسی میں 11پولیس اہلکار اس وبا کے متاثر ہیں۔

ریاستی پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود اپنی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار کے صحت کے تحفظ کے لئے دس ہزار پی پی ای کٹس اور این 95 ماسک خریدے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.