ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران ان لاک نظم کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا انفیکشن اور برسات کے موسم میں متعدی بیمار یوں کے پھیلاؤ کے پیش نظر موثر کارروائی کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ نگر اور غازی آباد کے ساتھ ہی پورے میرٹھ ڈویژن میں پوری مستعدی برتی جائے۔ کووڈ اسپتالوں میں سہولیات کو چست اور درست رکھا جائے۔ کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ہر ضلع میں آکسیجن کی غیر منقطع فراہمی کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف متعینہ رائونڈ لیں۔ نیم طبی عملے کس کے ذریعے مریضوں کی لگاتار مانیٹرنگ کی جائے۔ 24گھنٹے میں کم سے کم ایک بار مریض کے اہل خانہ کو مریض کے صحت کی جانکاری دی جائے۔108،102 اور اے ایل ایس ایمبولنس خدمات کو پوری طرح سے مستعد رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ اہلیت میں لگاتار اضافہ کرنے کے احکامات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ اہلیت بڑھانے کے لئے مختلف اداروں میں دستیاب سہولیات کو پورا استعمال کیا جائے۔
اتوار کو ریاست اتر پردیش میں 22378نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے، ریاست میں 25سرکاری اور 17نجی لیب ٹیسٹنگ کا کام کر رہی ہیں۔