اترپردیش کے بارہ بنکی میں آنگن باڑی کارکنان صبح پہلے گنا دفتر پر جمع ہوئے جو یہاں احتجاج کرنے والی تھیں، لیکن دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے چار آنگن باڑی کارکنان نے ڈی ایم دفتر جاکر میمورنڈم دیا۔
وزیر اعلیٰ کو مخاطب میمورنڈم میں تمام آنگن باڑی کارکنان نے محنتانہ 21 ہَزار روپئے کرنے، لیبر قوانین کے مطابق ان سے کام لئے جانے، 10 ہزار روپے ماہانہ پینشن دینے اور اضافی محنتانہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس پانچ نکاتی میمورنڈم کے ذریعہ آنگن باڑی کارکنان نے اضافی محنتانے دیے جانے سمیت متعدد مطالبات کیے ہیں۔