ETV Bharat / city

اناؤعصمت دری معاملہ کی جانچ مکمل - معاملے میں پانچ دسمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی

پانچ دسمبر کو بہارعلاقے میں عصمت دری کے ملزموں نے متأثرہ پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دیا تھا جب وہ رائے بریلی اپنے وکیل سے ملنے جا رہی تھی۔

unnao rape
اناؤعصمت دری معاملہ کی جانچ مکمل، چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 5:01 PM IST

Updated : Dec 26, 2019, 8:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے بہار علاقے میں عصمت دری کی متأثرہ کو زندہ جلا دینے کے واقعہ میں جانچ کے بعد پولیس ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری میں ہے۔

پولیس جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ فائل کرسکتی ہے۔ گذشتہ پانچ دسمبر کو بہار علاقے میں عصمت دری کے ملزموں نے متأثرہ پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دیا تھا جب وہ رائے بریلی اپنے وکیل سے ملنے جا رہی تھی۔

دوران علاج متأثرہ زخموں کی تاب نہ لاسکی اور دہلی کے صفدر گنج اسپتال میں اس کا انتقال ہوگیا تھا۔

ایس پی وکرانت ویر نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ دسمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کی جانچ تشکیل شدہ ایس آئی ٹی ٹیم کررہی تھی۔

ٹیم نے چانچ کر کے چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔ عدالت کی اس وقت چھٹی چل رہی ہے، کھلتے ہی چارج شیٹ داخل کردی جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی ملزمین کے خلاف جانچ کے دوران وافر ثبوت ملے ہیں۔اس معاملے میں حکومت کی ہدایت پر جانچ کے لئے تشکیل شدہ ایس آئی ٹی نے معاملے میں گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے پانچوں ملزمین سے 18 دسمبر کو 12 گھنٹے کی ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں: سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران 110 افراد کو نوٹس

قابل ذکر ہے کہ متأثرہ نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے عصمت دری کے ملزمین شیوم ترویدی اور شبھم ترویدی کے ساتھ ہی ہری شنکر ترویدی، رام کشور ترویدی اور امیش واجپئی پر آگ لگانے کا الزام لگایا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 26, 2019, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.