ETV Bharat / city

مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کو بھیجا گیا جیل - Farmer protest

اترپردیش کے لکھیم پور میں کسانوں کو روندے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کردہ مرکزی ملزم اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے لڑکے آشیش مشرا کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے تین دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Union Minister's son Ashish Mishra arrested after lengthy interrogation

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 6:54 AM IST

Updated : Oct 10, 2021, 9:02 AM IST

لکھیم پور تشدد کے مرکزی ملزم اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو یوپی پولیس نے بارہ گھنٹے کی لمبی پوچھ تاچھ کے بعد ہفتہ کی دیر رات کو گرفتار کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جنہوں نے تین دن کی عدالتی تحوال میں جیل بھیج دیا ہے۔

اس معاملے کی سماعت سموار کو گیارہ بجے ہوگی۔ ان کے اوپر 302،304 اے، 147، 148، 149، 279 اور 120بی سمیت کئی مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

دراصل انہیں 8 اکتوبر کو پیش کیا جانا تھا، لیکن آشیش وقت پر عدالت نہیں پہنچا اور پولیس ان کا انتظار کرتی رہی۔ دوسری طرف سپریم کورٹ نے بھی اس مسئلے سے متعلق یوپی حکومت اور پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھائے تھے۔ بالآخر آشیش مشرا پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: لکھیم پور تشدد معاملہ: سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کی سخت سرزنش کی

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت 9 افراد پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا اور ان کے حامیوں نے گاڑی چڑھا دی۔ اس دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے، حالانکہ بعد میں کسانوں نے ان گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔

جمعہ کو سپریم کورٹ میں لکھیم پور کھیری معاملہ کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے یوپی حکومت کی سخت سرزنش کی، اب کیس کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔

Last Updated : Oct 10, 2021, 9:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.