پولیس ترجمان نے سنیچر کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار مشر نے جمعہ کی رات انچارج انسپکٹر تھانہ پٹہیروا، سنجے کمار سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل دلیپ کمار کو معطل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار پر لاک ڈاؤں کے دوران ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کا الزام ہے۔ دونوں کے خلاف معاملوں کی جانچ کی جارہی ہے۔