ETV Bharat / city

اتر پردیش: دو بھائیوں سمیت چار افراد کی ڈوبنے سے موت - نجیکمپنی میں نوکری

ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھنؤ میں گومتی ندے میں ڈوبنے سے دو نوجوان جبکہ گورکھپور تالاب میں ڈوبنے سے دو سگے بھائیوں کی موت واقع ہو گئی۔

اتر پردیش: دو بھائیوں سمیت چار افراد کی ڈوبنے سے موت

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع لکھنؤ کے شہر ٹھاکر گنج علاقے میں گومتی ندی میں نہانے گئے دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوئی۔

پولیس ترجمان نے بتایاکہ مڑیاؤں علاقے میں رہنے والے ارون سنگھ اپنے دوست وجے یادو(29)کے ساتھ بدھ کو گھیلا پل کے نزدیک گومتی ندی میں نہانے گیا تھا۔ نہاتے وقت دونوں ندی میں ڈوب گئے اور ان کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں کی لاشیں ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ دونوں ایک نجیکمپنی میں نوکری کر رہے تھے۔

اترپردیش کے ہی ضلع گورکھپور کے بانسگاؤں علاقے میں جمعرات کو تالاب میں نہاتے وقت دو سگے بھائیوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانسگاؤں علاقے کے دھرم پور باشندہ مہانند یادو کا بیٹا آرین(13)چھوٹے بھائی آیوش(12) کے ساتھ گھر سے تھوڑی دوری پر واقع تالاب میں نہانے گئے۔ نہاتے وقت دونوں اچانک گہرے پانی میں اتر کر ڈوب گئے۔

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے لاشیں باہر نکالیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.