ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 6 برس کے بچہ کے اغوا معاملے کا خلاصہ کرنے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے واردات میں استعمال کئے گئے تمام سامان کو بھی برآمد کر لیا ہے.
واضح ہو کہ بڈڈوپور تھانہ حلقے کے للولی گاؤں کے رگھوراج کا 6 برس کا بچہ 12 نومبر کو صبح 8 بجے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد تقریبآ 11 بجے رگھوراج سے فون پر تین لاکھ کی فروتی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ رگھوراج کی اطلاع کے بعد پولیس کی مستعدی سے اغواء کار بچے کو اس کے گھر پر 12 نومبر کی ہی شام کو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا: جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش
پولیس اس وارادت کے خلاصے کے لئے مستعد تھی۔ اس درمیان 16 نومبر کی صبح للولی گاؤں کے ومل، سنجئے اور سدھیر کو مولاباد سے ریوا سیوا جاتے ہوئے گرفتار کیا. اس کے علاوہ واردات کے چوتھے مجرم راہل ورما کو فتحپور تھانہ حلقے کے اسرولی گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔