رامپور: رامپور میں اترپردیش ادھیوگ بیوپار منڈل Udyog Vyapar Mandal کے عہدیداران نے ضلع صدر شیلیندر شرما کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ذریعہ مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کاروباریوں نے وزیر خزانہ کے نام ایک مکتوب مقامی جی ایس ٹی دفتر کے ڈپٹی کمشنر راجناتھ تیواری ڈی سی کے ذریعہ دی۔
احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے ضلع شیلیندر شرما نے کہا کہ پہلے ایک سال میں حکومت کے بیوپار مخالف پالیسی Anti Trade Policy کی وجہ سے کچے مال میں 30 سے 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایسے مشکل حالات میں تاجروں کے لئے حکومت قانون بنانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوپاری اس ملک کی معیشت کی ریڑھ ہیں۔
مزید پڑھیں:
شیلیندر شرما نے کہا کہ اگر ملک کا بیوپار نہیں بچے گا تو ملک کبھی کامیابی کی منزل تک نہیں پہنچ سکے گا۔ انہوں نے جی ایس ٹی کی بڑھی شرحوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بیوپاری شاہد شمسی، حارث شمسی اور شعیب محمد خان نے بھی خطاب کیا۔