ETV Bharat / city

سیاح تاریخی مقامات کے دیدار سے محروم - لکھنؤ کا امام باڑہ

اَن لاک 4 میں حکومت نے عوام کو راحت دیتے ہوئے سیاحتی مقامات کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن نوابی دور کی قدیم عمارتوں کا دیدار کرنے آئے سیاحوں کو مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا۔

Tourists were disappointed, could not see
سیاحوں کو ہوئی مایوسی، نہیں کر سکے دیدار
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:01 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں نوابی دور کی قدیم عمارتیں پورے شان و شوکت سے آج بھی سیاحوں کے لیے مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اگر نوابی دور کے قدیم عمارتوں کی بات کریں تو یہاں پر بڑا امام باڑہ، چھوٹا امام باڑہ، شاہ نجف، بھول بھلیا، رومی دروازہ، پکچر گیلری وغیرہ کئی ایسی عمارتیں ہیں، جہاں پر روزانہ کثیر تعداد میں ملک کے مختلف خطوں سے سیّاح سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ضلع ہردوئی سے حسرت اپنے خاندان کے ساتھ اس امید سے آئے تھے کہ اہل خانہ کے ساتھ نوابی دور کی قدیم عمارتوں کا دیدار کریں گے لیکن انہیں اس وقت مایوسی ہوئی، جب وہاں کے ملازمین نے یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا کہ ہمارے پاس ڈی ایم کی جانب سے ابھی حکم نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشکل سے چھٹی لے کر آئے ہیں، اوپر سے کرایا بھی لگا اور بیٹا بھی پریشان کر رہا ہے۔ اب ہم لوگ واپس گھر جائیں گے۔

Tourist destination
سیاحتی مقام

نینی تال سے منوج کمار بھی اسی امید سے آئے تھے کہ لکھنؤ جا کر نوابی دور کی عمارتوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے لیکن انہیں بھی مایوسی ہاتھ لگی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں پہلے بھی لکھنؤ آیا ہوں لیکن کبھی امام باڑہ، بھول بھلیا دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ آج اسی امید سے یہاں آیا ہوں لیکن اس بار بھی بنا دیکھے جانا پڑ رہا ہے۔

Tourist destination
سیاحتی مقام

بڑا امام باڑہ میں بطور سپاہی تعینات طاہر نے بتایا کہ ہمارے پاس ڈی ایم کی جانب سے کوئی حکم نہیں آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم امام بارگاہ میں سیاحوں کو جانے سے منع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام تک حکم نامہ مل جائے گا، تو کل سے سیاحوں کے لیے امام بارگاہ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

bara imambara
بڑا امام باڑہ

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کے چلتے مارچ سے ہی شہر کے تمام سیاحتی مقامات پر تالا لگا دیا گیا تھا۔ آج لوگوں کو پورا یقین تھا کہ امام باڑہ کھلے ہوں گے، اس لیے کئی سیاح آئے اور مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔

Tourists come to visit
گھومنے آئے سیاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.