الیکڑیکل اسٹاپ جوائنٹ سٹرگل کمیٹی کے کنوینر شیلندر دوبے نے کہا کہ ریاست کے تمام پاور کارپوریشنز کے تمام بجلی ملازمین، جے ای اور انجینئر 28 ستمبر کو شہید اعظم بھگت سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر لکھنؤ سمیت تمام 75 اضلاع میں مشعل جلوس نکال کر پبلک سیکٹر کو بچانے کا عزم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی ملازمین 29ستمبر سے تین گھنٹے کا کام بائیکاٹ کریں گئے۔ کمیٹی کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر نجکاری کی تجویز مسترد نہیں کی گئی تو پانچ اکتوبر سے بجلی ملازمین پورے دن کا کام بائیکاٹ کریں گے ۔ دارالحکومت لکھنؤ میں 28 ستمبر کو شام پانچ بجے رانا پرتاپ مارگ پر واقع ہائیڈیل فیلڈ ہاسٹل سے مشعل جلوس شروع ہو کر حضرت گنج کے جی پی او میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے تک جائے گا ۔
نجکاری کے خلاف 28 مارچ کومشعل جلوس - شہید اعظم بھگت سنگھ
پروانچل پاور ڈسڑی بیوشن کارپوریشن کی نجکاری کی تجویز کی مخالفت کر رہے اترپردیش کے بجلی ملازمیں 28 ستمبر کو مشعل جلوس نکالیں گے اور 29 ستمبر سے کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔