ETV Bharat / city

بلیا: شدید گرمی سے تین تارکین مزدوروں کی موت

ایک طرف کورونا کا قہر تو دوسری جانب گرمی کی شدت نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، گرمی کی شدت کی وجہ سے تین تارکین وطن مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔

بلیا: شدید گرمی سے تین تارکین مزدوروں کی موت
بلیا: شدید گرمی سے تین تارکین مزدوروں کی موت
author img

By

Published : May 28, 2020, 9:22 AM IST

بتایا جا رہا ہے کہ تین تارکین وطن مزدوروں میں دو کی موت ٹرین سے سفر کے دوران ہوئی جبکہ ایک بس سے سفر کرنے کے دوران ہلاک ہو گیا، جس کے بعد بلیا ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں الرٹ جا ری کر دیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بلیا سے بہار کے لیے دو شرمک اسپیشل ٹرین گزری، اسی دوران یہ حادثہ پیش آٰیا، اور کشن گنج جا رہی ایک شرمک اسپیشل ٹرین میں سفر کے دوران ایک، جبکہ ایک دیگر تارکین وطن مزدور کی موت جئے نگر جانے والی ٹرین میں سفر کے دوران ہوئی۔

جے نگر جانے والی ٹرین میں سوار رومن نامی ایک شخص کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد ٹرین کو بلیا میں روکوایا گیا، اور بیمار شخص کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں بدھ کی شام کو اس کی موت ہو گئی۔

اسی طرح بھوشن سنگھ سورت سے چھپرا جارہی ایک خصوصی ٹرین میں سفر کررہا تھا، لیکن راستے میں اس کی طبیعت بگڑ گئی اور چلتی ٹرین میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی، جب ٹرین بلیا پہنچی تو اسٹیشن پر موجود عہدیداروں نے ٹرین کو روکوا لاش کو نیچے اتارا اور پنچنامہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔

وہیں منیش شاہ کی سورت سے بلیا پہنچنے کے دوران موت ہو گئی، منیش شاہ سورت سے بلیا اپنی اہلیہ کے ساتھ بس سے سفر کررہا تھا کہ بس میں ہی اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی ہے، بلیا پہنچنے پر بس اسٹیشن پر موجود محکمہ صحت کے عملہ نے اس کی لاش کو نیچے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

سفر کے دوران چوبیس گھنٹوں کے اندر بلیا محکمہ صحت نے تین تارکین وطن مزدوروں کی ہلاکت کے بعد الرٹ کر دیا ہے، کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر ہلاک ہونے والے تینوں افراد کے نمونے لیے گئے، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.