ETV Bharat / city

بہرائچ: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:23 PM IST

بے قابو گیس لدے ٹرک نے پان کی دوکان پر کھڑے تین افراد کو ٹکر ماردی۔

road accident
road accident

اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے فخر پور علاقے کے گاؤں چکسوگہنا کے سامنے آج نیشنل ہائی وے پر بے قابو گیس لدے ٹرک نے پان کی دوکان پر کھڑے تین افراد کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں اس شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں پون سنگھ ،پریم لال اور سنجے فخرپور کے رہنے والے ہیں۔ پون سنگھ گیتا پٹرول پمپ پر منیجر کے طور پر کام کرتے تھے۔ اسی پٹرول پمپ پر کام کرنے والے سیلس مین سنجے و ان کے چچا پریم لال پان کی دوکان پر کھڑے ہوکر گفتگو کررہے تھے۔ اسی اثناء میں بہرائچ کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے تینوں کو ٹکر ماردی۔جس میں پریم لال کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ٹرک موقع سے فرار ہوگیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.