یو پی حکومت نے ریاست میں سبھی بورڈوں کے سکول کالج میں پہلے کی طرح کلاسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آج سے درجہ 9 سے 12 ویں تک کی سبھی کلاسز چلیں گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے کتاب کاپی اور اسٹیشنری دکاندار زیادہ خوش نہیں ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کتاب ٖفروش احمد نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے کا ہمارے کاروبار پر کوئی اثر نہیں ہوگا کیوں کہ پہلے ہی آن لائن کلاسز ہو چکی ہیں اور اب یہ پورا سیزن ختم ہونے والا ہے لہذا کوئی طالب علم کتاب کاپی نہیں لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے چلتے ہمارا بہت زیادہ نقصان ہو گیا ہے۔ جتنا سامان ہمارے پاس تھا وہ پورا کا پورا ابھی بھی گودام میں موجود ہے۔ ہمارے یہاں سے اتر پردیش کے کئی اضلاع میں کتاب، کاپی، بیگ اور اسٹیشنری کا سامان جاتا تھا لیکن پورے سال کوئی بھی سامان نہیں گیا۔
مسٹر احمد نے کہا کہ سب بہتر رہا تو جولائی اگست سے کاروبار میں تیزی آئے گی۔ ابھی کے اسکول کالج کھلنے سے کوئی فائدہ کاروبار میں نہیں ہو گا کیونکہ اب امتحانات شروع ہو جائیں گے۔
مزید پرھیں: