ETV Bharat / city

بارہ بنکی: قتل کے مرتکب افراد ابھی تک پولیس کی دسترس سے باہر - سرسوں کے کھیت سے 22 سالہ دلت لڑکی کی لاش

بارہ بنکی میں قتل کے بعد کھیت میں پھینکی گئی لڑکی کی لاش کے تعلق سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور پھر لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے، لیکن اب تک پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

The perpetrators of the murder are still out of reach of the police
بارہ بنکی: قتل کے مرتکب افراد ابھی تک پولیس کی دسترس سے باہر
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 10:26 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گذشتہ دنوں قتل کے بعد کھیت میں پھینکی گئی لڑکی کی لاش کے قاتلوں کو ڈھونڈھنے میں پولیس اب تک ناکام ہے۔ جمعرات کو مقتولہ کے اہل خانہ سے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے متاثرہ کنبے کو یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف دلایا جائے گا۔ واردات کے پانچویں دن بھی پولیس کو اس معاملے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ گذشتہ اتوار کو زیدپور تھانہ حلقہ کے بی بی پور گاؤں میں سرسوں کے کھیت سے 22 سالہ دلت لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ جس کی شناخت کوٹھی تھانہ حلقے کے کورہرا پوروا گاؤں کی رہنے والی لڑکی کے طور پر ہوئی تھی۔ لاش ملنے کے بعد لڑکی کے تعلق سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور پھر لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے جمعرات کو متاثرہ کنبے کو ہر قسم کی ممکنہ مدد مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: بارہ بنکی : قانونی بیداری کے لئے کیمپ کا انعقاد

اطلاع کے مطابق پولیس معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے، لیکن اب تک پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.