اتوار کو ضلع کے تمام ایسے ہسٹری شیٹرس کو حلف دلایا گیا جنہوں نے ریاستی حکومت کی منشا کے مطابق جرائم چھوڑ کر سماج کے مین اسٹریم میں آنے کا وعدہ کیا تھا۔ تمام ہسٹری شیٹرس نے حلف لیا کہ' وہ دوبارہ جرائم کی جانب متوجہ نہ ہوں گے اور عام شہریوں کی طرح زندگی گزاریں۔
واضح ہو کہ ضلع میں 1400 سے زیادہ ہسٹری شیٹرس ہیں، ان میں سے 100 کے قریب جیل میں ہیں، بقیہ کو ضلع کے تمام 6 پولیس سرکل میں حلف دلائی گئی اس دوران ہسٹری شیٹرس کو انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔
پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ' متعدد دفعہ جرائم کرکے ہسٹری شیٹرس بنے مجرموں کی اسکریننگ کے بعد یہ پایا گیا تھا کہ ان میں سے حکومت کی منشا کے مطابق جرائم چھوڑ کر مین اسٹریم میں آ گئے ہیں۔
اس لئے انہیں حلف دلائی گئی ہے کہ وہ اب دوبارہ جرائم کی دنیا میں نہیں لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ' انہیں دیکھ کر دوسرے جرائم پیشہ بھی متاثر ہوں گے اور وہ بھی جرائم سے دور ہوں گے۔ ساتھ ہی یہ لوگ نئے مجرموں اور نوجوانوں کو جرم کرنے سے بھی روکیں گے۔ جس سے بہتر سماج کی تعمیر ہوگی۔