ETV Bharat / city

تعزیہ سازی پر کورونا کا اثر

بھارت میں تعزیہ داری کی روایت کافی پرانی رہی ہے اور اترپردیش کے شہر لکھنؤ کی تعزیہ داری اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک تعزیہ بنانے کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیا گیا جس سے تعزیہ بنانے والے پریشان ہیں۔

taziya maker suffer due to corona virus in lucknow
تعزیہ سازی پر کورونا کا اثر
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:52 AM IST

نوابی دور سے لکھنؤ میں یہ روایت رہی ہے کہ شہر کے تمام امام بارگاہ اور دوسرے مذہبی مقامات کی صاف صفائی، رنگ روغن اور تعزیہ بنانے کا کام کافی پہلے سے ہی شروع ہو جاتا ہے تاکہ بروقت تیاریاں مکمل ہوجائیں۔

تعزیہ ساز نسیم علی

گزشتہ برس کی طرح کورونا وائرس نے انسانی زندگی میں گہرا اثر چھوڑنے کے ساتھ ہی تہواروں کا رنگ بھی پھیکا کردیا ہے۔ ایک تعزیہ ساز نسیم علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ لکھنؤ میں تعزیہ بنانے کا کام 1999 سے کررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حسین آباد ٹرسٹ نے ابھی تک تعزیہ بنانے کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیا، جبکہ ماہ رمضان کے 15 روز قبل ہی ٹینڈر جاری ہوتا تھا اور عید کے دوسرے دن سے ہی ہم لوگ اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیتے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نسیم علی ضلع بہرائچ کے رہنے والے ہیں اور بچپن سے ہی اسی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں نوابی دور سے تعزیہ بنانے کا کام ہوتا آرہا ہے۔ ہم لوگ جذباتی طور پر اس کام سے منسلک ہیں۔ لہٰذا ہر سال تعزیہ بناتے ہیں۔

نسیم نے بتایا کہ پہلے تعزیہ بنانے کے لیے چار سے پانچ ماہ کا وقت ملتا تھا لیکن کورونا کے سبب گزشتہ برس صرف ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا جب کہ اس بار ٹینڈر ہی جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم معاشی تنگی کے شکار ہورہے ہیں۔

تعزیہ ساز وسیم نے بتایا کہ سال 2015 میں تعزیہ بنانے کے لیے حسین آباد ٹرسٹ نے 2 لاکھ 55 ہزار روپیے دیئے تھے اور 2020 میں بھی وہی رقم دی گئی تھی جبکہ مہنگائی بہت زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 2016 تک بطور انعام 50 ہزار روپیے ملتے تھے لیکن اس کے بعد سے صرف 10 ہزار روپیے ملنے لگا۔

انہوں نے حسین آباد ٹرسٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ٹینڈر جاری کریں تاکہ ہم لوگ اپنا کام شروع کرسکیں۔ وسیم نے بتایا کہ تعزیہ سازی کے لیے بانس کی ضرورت پڑتی ہے، اگر بارش شروع ہوگئی تو انہیں سکھانا مشکل ہوگا۔ گیلے بانس سے تیلیاں اچھی نہیں بن پائیں گی۔

وسیم علی نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعزیہ بنانے کے لیے ہمیں ہر سال 50 ہزار روپیے اضافی رقم دی جائے، ساتھ ہی انعام کو دوبارہ 10 ہزار روپیے سے 50 ہزار روپیے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اضافی مزدوری کے لیے ٹرسٹ کے ذمہ داران کو خط لکھ کر اپنی پریشانی بتائی ہیں لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.