ETV Bharat / city

بارہ بنکی: اکھلیش یادو کا زوردار استقبال

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اعظم گڑھ میں ایک شادی میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 6:00 PM IST

Akhilesh Yadav
اکھلیش یادو

ریاست اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا اعظم گڑھ جاتے وقت بارہ بنکی میں پارٹی کارکنان نے زوردار استقبال کیا۔ بارہ بنکی میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کو 2022 کی تیاریوں میں لگنے اور دوشنبے کو ہونے والے پروگرام کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔

اکھلیش یادو

واضح ہو کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اعظم گڑھ میں ایک شادی میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کا بارہ بنکی کی حد میں آنے پر ساغر انسٹیوٹ کے سامنے سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ، رکن اسمبلی سریش یادو ضلع صدر حافظ ایاز احمد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: آن لائن سیب کی تجارت

اس موقع پر سابق وزیر اروند سنگھ گوہ اکھلیش یادو کو گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا اور مزاج پرسی۔ اکھلیش یادو نے گاڑی سے ہی تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کارکنان کو 2022 کے الیکشن میں لگنے اور دوشنبے کو کسانوں کی حمایت میں ہونے والے پارٹی کے احتجاج کو کامیاب بنانے کی خصوصی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.