ETV Bharat / city

قرنطین سے فرار سبھی 26 افراد گرفتار - مسافروں کا ایک جتھا قرنطین سے فرار

ریاست اتر پردیش کے ضلع سپطانپور میں دہلی اور لکھنؤ سے مسافروں کے قرنطین میں رکھا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق 115 مسافروں کا وفد یہاں پہنچا تھا جنہیں قرنطین کیا گیا تھا۔ ان میں سے 26 افراد قرنطین سے فرار ہو گئے لیکن 12 گھنٹوں کے اندر ہی انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

قرنطین سے فرار ہوئے 26 افراد، پولیس نے سبھی کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 2:52 PM IST

معاملہ اترپردیش کے سلطانپورمیں قائم کملا نہرو فزیکل اینڈ سوشل انسٹی ٹیوٹ کا ہے، جہاں 115 مسافروں فریدی پور کیمپس میں قرنطین کیا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق یہ سبھی انتظامیہ کی نگرانی میں تھے، اور ان سبھی کے لیے کھانے پینے اور رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے تھے، لیکن رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ان میں سے 26 مسافر چادر کی رسی بنا کر بالائی منزل سے نیچے آئے اور یہاں سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہیں ضلع مجسٹریٹ سی اندومتی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شیوہری موقعے پر پہنچے اور چند ہی گھنٹوں میں چار افراد کوپکڑ لیا، باقی ماندہ 22 افراد کو بھی پولیس نے 12 گھنٹوں کے اندر مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ان سبھی افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شیو ہری مینا نے بتایا کہ دہلی اور لکھنؤ سے تقریبا 115 مسافریہاں آئے تھے، جنہیں فریدی پور کیمپس میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے کچھ افراد چادر کی رسی بنا کر بالائی منزل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے سبھی مسافروں کی شناخت کر کے انہیں دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.