ریاست اترپردیش کے ضلع پرتا پ گڑھ کے دو مختلف تھانہ علاقے میں گذشتہ روز ایک شخص اور ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغرب) دنیش دیویدی نے بتایا کہ تھانہ نواب گنج علاقے کے کڈرو کودھریہ گاوں کے اتل کمار سنگھ عرف پنٹو نے درخت سے اور تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے کھمسری گاؤں کی شیوانی نے گھر کے اندر کمرے کا دروازہ بند کرکے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔