ETV Bharat / city

یوپی بورڈ امتحانات منسوخ، طلبہ و طالبات کا ردعمل - طلبہ و طالبات کا ردعمل

ریاست اترپردیش کے رامپور میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے بورڈ امتحانات منسوخ کیے جانے اور تمام طلبا کو پروموٹ کیے جانے پر کہا کہ حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لیے کورونا دور میں انتخابات کرا سکتی ہے لیکن امتحانات نہیں کرا سکتی۔

students reaction on cancel of up board exams
یوپی بورڈ امتحانات منسوخ، طلبہ و طالبات کا ردعمل
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 12:06 PM IST

Updated : Jun 6, 2021, 1:21 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ برس سے ہی تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور رواں برس کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔

یوپی بورڈ امتحانات منسوخ، طلبہ و طالبات کا ردعمل

جس کی وجہ سے کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور کورونا کرفیو نافذ کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کی بھی پیش گوئی کی جارہی ہے جس سے زیادہ تر بچے متاثر ہوسکتے ہیں۔

کورونا کے انفیکشن کو بچوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے سب سے پہلے سی بی ایس ای بورڈ نے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اس کے بعد دیگر ریاستی حکومتوں نے بھی دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو بھی رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ طے کیا گیا ہے کہ بغیر امتحانات کے تمام طلبا کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔

اس برس بورڈ کے امتحانات کی تیاری کرنے والے رامپور کے طلبہ و طالبات کا کہنا ہے انہوں نے بورڈ امتحان کے لیے کافی تیاریاں کی تھیں اور اچھے نمبرات حاصل کرنے کے لیے رات دن پڑھائی کی اور اب اچانک یہ اعلان کردیا گیا امتحانات نہیں کرائے جائیں گے۔

انہوں نے حکومت کے فیصلہ پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لیے کورونا دور میں انتخابات کرا سکتی ہے اور بازاروں کو کھول سکتی ہے تو پھر امتحانات سماجی فاصلے کے ساتھ کیوں نہیں کرائے جا سکتے؟

Last Updated : Jun 6, 2021, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.