ETV Bharat / city

رام مندر کی تعمیر کے لیے جلد ہی پتھر پہنچائے جائیں گے - Ram Temple

ایودھیا میں متنازع بابری مسجد اراضی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب مندر کی تعمیر کے لیے جلد ہی ورکشاپ سے پتھروں کے پہچانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

رام مندر کی تعمیر کے لیے جلد ہی پتھر پہنچائے جائیں گے

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں مندر تعمیراتی ورکشاپ میں برسوں سے اپنی خدمات انجام دینے والے وی ایچ پی کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔ اور وہ تعمیراتی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

کیوں کہ اب رام مندر کی تعمیراتی ورکشاپ میں رکھے گئے تمام پتھروں کو اب جلد ہی رام مندر تک لے جانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس بار توقع کی جارہی ہے کہ ان پتھروں کی گھسائی کے بعد رام جنم بھومی براہ راست پہنچایا جائے گا۔

اسی کے ساتھ ہی 'رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ' نے مندر کی تعمیر کا ٹھیکہ لارسن اور ٹربو کمپنی کو دے دیا ہے۔

وی ایچ پی ورکشاپ کے سپروائزر انو بھائی سومپورہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ورکشاپ میں ایک منزل کے لیے پتھر کی نقش و نگار کا کام مکمل ہوگیا ہے، جبکہ چکی کا کام باقی ہے۔

ایودھیا میں مندر تعمیراتی ورکشاپ میں برسوں سے اپنی انجام دینے والے وی ایچ پی کارکنوں کا عزم مکمل ہونے کے قریب ہے

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ٹرسٹ نے انہیں ہدایات دیتا ہے، آگے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی رام مندر تعمیراتی ورکشاپ میں پتھر تراشنے کا کام جاری رہے گا، جبکہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ اب ورکشاپ میں مندر کی تعمیر کے لیے پتھر تراشنے کا کام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر ایودھیا پہنچنے والے عقیدت مند رام مندر تعمیراتی ورکشاپ میں پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ رام مندر کے لیے تراشے جانے والے پتھروں کا دیدار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ورکشاپ میں اترپردیش کے مختلف اضلاع سمیت مختلف ریاستوں کے کاریگر پتھر کی گھسائی اور نقش و نگار کے کام میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ رام مندر کے لیے جو ماڈل وشو ہندو پریشد نے بنوایا تھا، رام مندر اسی ماڈل کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا، جس کی لمبائی 240 فٹ، چوڑائی 140 فٹ اور قد 128 فٹ ہوگا۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ پورے رام مندر کی تعمیر میں کل ایک لاکھ 75 ہزار مکعب پتھر نصب کیے جانے ہیں، تاہم مندر کی پہلی منزل پر کل 106 ستون تیار کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.