ETV Bharat / city

بدعنوانی کی مکھیوں سے دور رہیں افسران: یوگی آدتیہ ناتھ - نائب وزیر اعلیٰ

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس ڈی ای کے عہدے پر نو منتخب 51نوجوانوں کو تقرری نامہ دیتے ہوئے کہا کیا کہ انکی حکومت نے گزشتہ سوا چار کے دوران ساڑھے چار لاکھ بے روزگار مگر اہل اور ہنر مند نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی ہے۔

بدعنوانی کی مکھیوں سے دور رہیں افسران: یوگی آدتیہ ناتھ

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو نومنتخب ایس ڈی ایم کو بدعنوانی کی بدنامی سے دور رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ’’اچھے کاموں کی بنیاد پر ڈی ایم، کمشنر اور سیکریٹری تک بننے کی قوت رکھنے والے پی پی ایس افسران کئی بار بدعنوانی نامی مکھیوں کی وجہ سے پرموشن، معطلی اور برخواستگی کی سزا بھگتنے کو مجبور ہوجاتے ہیں۔‘‘

یوگی نے ایس ڈی ای کے عہدے پر نومنتخب 51نوجوانوں کو تقرری نامہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ سوا چار سال میں ساڑھے چار لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری ملی۔ 2017سے پہلے سیلکشن بورڈ بدعنوانی کا اڈاہ ہوا کرتے تھے۔ سرکاری نوکریوں میں تقرری کا عمل کافی داغدار تھا۔ ذات پات، اقربا پروری اور بدعنوانی اس قدر تھی کہ عدالت کو جانچ کرنی پڑی، نوجوانوں کے مفاد پر حملہ ہوتا تھا۔ نوجوان ناراض تھے لیکن آج اپنے پرائے کا فرق نہیں ہے۔ کمیشنوں کو بدعنوانی، جانبداری اور بد نظمی کی پالیسی سے یوپی پاک ہو چکا ہے۔ ہم ساڑھے چار لاکھ تقرری نامہ دے چکے ہیں۔ اور کوئی بھی تقرری عدالت میں التوا کا شکار نہیں ہے۔ یوپی میں اب اہل، ہنر مند، صلاحیتوں اور میرٹ کا احترام ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ سہارنپور: کسان مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں پہنچنے کی اپیل

پی پی ایس سروس کو آئی اے ایس کی ریڑھ بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اب جب کہ ان کا انتخاب صلاحیت، اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے ہوا ہے تو دوران سروس اس جذبے کے ساتھ کام کرنے کی توقع بھی ہے۔ انصاف سے کوئی محروم نہ ہونے پائے اور انصاف ہوتا ہوا دکھنا بھی چاہئے۔‘‘

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے نو منتخب ڈپٹی کلٹروں کو خود اعتماد ہونے، دوسری کی فکر کرنے والا بننے اور ذاتی مفاد سے پرے ہو کر کام کرنے کا پیغام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.