اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے مرکزی اسمبلی حلقہ تاریخی و سیاسی نقطۂ نظر سے کافی اہم ہے۔ اس اسمبلی حلقے کی آبادی تقریباً چھ لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے۔ موجودہ رکن اسمبلی بی جے پی BJP Member Assembly سے برجیش پاٹھک ہیں جب کہ 2012 میں سماج وادی پارٹی Samajwadi Party سے روی داس مہروترا تھے۔ کانگریس پارٹی نے اس بار اسمبلی سیٹ سے سماجی کارکن صدف جعفر Sadaf Zafar کو امیدوار بنایا ہے۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور کہا کہ لکھنؤ کا مرکزی اسمبلی حلقہ لکھنؤ کا دل ہے اور یہ دل جیتنے کی کوشش ہے۔ اس اسمبلی حلقے کی عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقے میں پانی پینے کے لئے صاف پانی نہیں ہے۔ سڑکیں کھدی ہوئی ہیں۔ محلہ کلینک پر کام کریں گے تاکہ کم قیمت میں سبھی لوگوں کو طبی سہولیات فراہم ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی حلقے کے عوام سے مسلسل ملاقاتیں کر رہی ہوں عوام کا ردعمل انتہائی مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقے کے ہندو، مسلم، مرد اور خواتین کا ردعمل حوصلہ افزا ثابت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر سی اے اے اور این آر سی مظاہرے کے دوران درج مقدموں کو واپس لیا جائے گا اس کے علاوہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔