ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج یعنی ورک نامی تنظیم کی جانب سے ہر برس پیغمبر اسلامﷺ کی ولادت کے ماہ ربیع الاول کو ماہ رحمت کے طور منایا جاتا ہے جس کا مقصد رحمت اللعالمین کی تعلیمات سے انسانیت کو روشناس کرایا جاسکے۔
اس سلسلہ میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے تحت امن مارچ کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ امن مارچ کا موضوع 'کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کھڑے ہوں' رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
رامپور: حضورﷺ کے اسوہ کو عام کرنے کی ضرورت
جب سید عبداللہ طارق سے امن مارچ کا موضوع رکھنے کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’وہ ماہ رحمت کی مناسبت سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم رحمت اللعالمینﷺ کی امت ہیں اور ہم تمام گلے شکوے مٹاکر ایک ساتھ رہنے کو ترجیح دیں گے۔ سید عبداللہ طارق نے اپنی بات چیت کے دوران بتایا کہ نبیﷺ کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہم تمام آدم کی اولاد ہیں، اس لیے آپس میں سب بھائی ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کا مدمقابل نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہمدرد بننا چاہئے، تبھی ہم اپنے ملک میں امن اور رحمت کا نظام قائم کر سکیں گے۔