بارہ بنکی ضلع میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے اس موقع پر بینڈ باجے کے ساتھ جلوس نکال کر انتظامیہ افسران کو انتباہ کیا کہ' اگر بدعنوانی ختم نہیں ہوئی تو وہ دفاتر میں جاکر بدعنوانی کرنے والوں کو پکڑ کر پولیس کو دیں گے۔ یہی نہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر بھی نظر آیا کیونکہ، اس احتجاج میں اعظم خاں کی رہائی کی تختیاں بھی تھیں۔
واضح رہے کہ' حکومت کی پالیسیوں اور نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی مسلسل متحرک ہے اور تقریبا ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی پروگرام اس تعلق سےہو رہا ہے۔
اتوار کو ایس پی کارکنان نے بینڈ باجے کے ساتھ جلوس نکالا اور بدعنوانی کے خلاف افسران کو انتباہ کیا کہ' اگر بدعنوانیون پر قد گن نہیں لگا تو پارٹی کارکنان ان کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے۔
مزید پڑھیں:
'نارکو ٹیسٹ' کرانا پریوار کے ساتھ ناانصافی ہے'
سماجوادی پارٹی کے اس احتجاج میں ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر یہ نظر آیا کہ' جمعہ کو پارٹی کے ستیہ گرہ پروگرام میں اعظم خاں کی رہائی کے لئے تختی نہ ہونے پر سوال کیا گیا تھا۔اور اس سوال کے بعد اتوار کو ہوئے احتجاج میں پارٹی کارکنان نے اپنے سینئر رہنما اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔