ETV Bharat / city

'غیر کانگریسی حکومتوں نے نوجوانوں کو بیروزگار کیا'

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:45 PM IST

بارہ بنکی سے کانگریس کے ضلع صدر سکندر عباس رضوی نے نوکری سمواد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس نوجوانوں سے گفتگو کر کے ان کی پریشانیوں کا حل نکالے گی اور نوجوانوں کو ان کا حق دلائے گی۔'

sikandar abbas rizvi addressed in naukri sanwad
ضلعی صدر سکندر عباس رضوی نے نوکری سمواد سے خطاب

ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کے ضلع صدر سکندر عباس رضوی نے بلاک کے اورنگ آباد گاؤں میں منعقد نوکری سمواد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کی ریاست کی غیر کانگریسی حکومتوں نے صنعت اور کاروبار کو بند کر کے نوجوانوں کو بیروزگار بنانے کا کام کیا ہے، ملک کو مضبوط اور آتم نربھر بنانے کا خواب اسی وقت مکمل ہوگا جب کانگریس پارٹی کی ریاست میں واپسی ہوگی۔

سکندر عباس رضوی نے مزید کہا کہ نوکری سمواد کے ذریعہ کانگریس نوجوانوں سے گفتگو کر رہی ہے اور ان کی پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کر رہی ہے، کانگریس ان پریشانیوں کا حل نکالے گی اور نوجوانوں کو ان کا حق دلائے گی۔

سکندر عباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں میں ایک ہزار سے زیادہ کارخانے بند ہوئے ہیں اور ان کارخانوں کے بند ہونے کی اصل وجہ نوٹ بندی ہے، ریاست میں روز تین نوجوان روزگار کے فقدان کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔

سکندر عباس نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ اس کے پاس نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے کوئی نظریہ نہیں ہے، وہ اعداد و شمار کی بازیگری کر کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.